اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ہماری مسلح افوج خون کے آخری قطرے تک اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت کریں گی۔
قومی اسمبلی کے منصوبہ بندی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کے کرتے ہوئے بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی نظام کو پہنچنے والا کم ترین نقصان ایران کی آزادی اور ارضی سالمیت کے لیے سنگیں ثابت ہوگا۔
انہوں نے ۱۲ روزہ مسلط کردہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی حکومت انے امریکہ کی ایما اور تعاون سے ایران کو اس وقت جارحیت کا نشانہ بنایا تہران واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا تھا۔
بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ہماری ایٹمی، میزائل اور دفاعی طاقت کو تباہ اور ہمارے کمانڈروں کو شہید کرنے کی غرض سے ہم پر حملہ کیا تھا۔
البتہ رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے فوری طور پر نئے کمانڈروں کی تعیناتی، مسلح افواج کی قربانیوں اور عوام کی بیداری کے نتیجے میں دشمن کو شکست ہوئی وجنگ بندی کا تقاضہ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ہم حالیہ جنگ میں فتحیاب ہوئے کیونکہ دشمن اپنا ایک بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
آپ کا تبصرہ